صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک پربھی کرونا وائرس کاحملہ

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک پربھی کرونا وائرس کاحملہ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کورونا میں مبتلا ہوگئے،خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاتفصیل کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے و صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک جو کورونا کی وبا کے دوران مسلسل نشتر ہسپتال قرنطینہ مرکز کا دورہ کرتے رہے اور مختلف اجلاسوں میں بھی شرکت کرتے رہے،گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی،جس کے بعد ڈاکٹر اختر ملک(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

نے خود کوگھر میں ائیسو لیٹ کر لیا ہے، بتایا جا رہا ہے ڈاکٹر اختر ملک دو روز قبل وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملے تھے،وزیر اعلی پنجاب سے انکی ملاقات کے دوران ملتان کے دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے،دوسری جانب صوبائی وزیر توانائی کے قریبی ذرائع کے مطابق انکی حالت قدرے بہتر ہے تاہم اہل خانہ کی جانب سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -