حکومت نے عوامی مسائل حل کرنیکا تہیہ کرلیا، حنیف خان پتافی
جام پور (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجا ب کی کاوشوں کی وجہ سے جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔ دس ارب سے زاہد لاگت کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ ڈیرہ میں کارڈیالوجی سنٹر کا قیام اور دیگر منصوبے وزیر اعلی پنجاب کی ڈیرہ ڈویژن کی عوام سے حقیقی محبت کا عملی ثبوت ہے۔ راجن پور میں کارڈیک سنٹر کے علاوہ جام پور میں مدراینڈ چائیلڈ سنٹر سے علاقے کے ہزاروں لوگوں کو فاہدہ ہو گا۔ یہ بات مشیر صحت پنجاب سردار حنیف خان(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
پتافی نے ایڈیشنل کمشنر محمد صفا ت اللہ خان کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی۔ سی ای او ہیلتھ اور ڈاکٹر ز کے علاوہ سیاسی وسماجی اور بیوروکریٹ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز لاہور پر خرچ ہو تے رہے ہیں موجوہ وزیر اعلی پنجاب نے 35فی صد فنڈز جنوبی پنجاب کے عوام پر خرچ کرنے کے لیے ائین بنا دیا جو کہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے یاد کیا جائے گا۔ میزبان ایڈیشنل کمشنر محمد صفات اللہ خان نے کرونا وائر س میں ڈاکٹروں اورپیر امیڈیکل سٹاف نے جان کی پرو ا کیے بغیر دھکی انسانیت کی خدمت کی جن کو پوری دنیا سلام کر تی ہے۔ اس وباء لڑنے کے لیے ہمیں اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید کے موقع پر اپنے اس پاس مظلوم ومحکوم اور غربا کی مدد کرناہو گی۔ حکومتی ایس او پی پر عمل کرکے اپنے اپ کو محفوظ کر نا ہو گا۔
حنیف پتافی