شہری کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، خاورعلی شاہ

شہری کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، خاورعلی شاہ

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)کروناوائرس کے خطرات بدستور موجود ہیں،عید بازاروں میں عوام،کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے میں غیر سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے،جس کا نتیجہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے غیر تسلی بخش آسکتا ہے،عید کے اجتماعات میں علماء کرام اور شہری حکومتی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

میں اپنی رہائشگاہ پر عمائدین علاقہ سے ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم،سانحہ کے تمام شہیدوں کے پسماندگان کے غم میں برابر شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ناگہانی آفات اور حادثوں سے سبق سیکھنا چاہیے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ ہم المناک حادثات پر سیاست چمکانے سے گریز نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طیارہ حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر انکوائری کرانے کے احکامات خوش آئند ہے،توقع ہے کہ انکوائری رپورٹ کے حقائق کی روشنی میں ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

خاور علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -