بیرون ملک سے آنیوالے 162مسافر ملتان سے وہاڑی منتقل

بیرون ملک سے آنیوالے 162مسافر ملتان سے وہاڑی منتقل

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وھاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی دو فلائٹس کے162 مسافروں کو ملتان سے وہاڑی منتقل کر دیا گیا ان مسافروں کو سرکٹ ہاوس، وہاڑی جمنیزیم، دانش سکول ٹبہ سلطان پوراور گورنمنٹ ڈگری کالج بورے والہ، میں ٹھیرایا گیا ہے ان تمام 162 مسافروں کے کرونا وائرس کے ٹسٹ لے کر لیبارٹری بجھوا دیے گئے ہیں ان میں پہلی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

پرواز میں 88 اور دوسری پرواز میں 74 مسافر آئے ہیں ڈپٹی کمشنر وھاڈی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے مزید کہا کہ ان تمام مسافروں کو رہائش اور خوراک کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے مسافروں کو جوسز بھی فراہم کیے گئے. ڈپٹی کمشنر وھاڈی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے خود جا کر مسافروں کی خیریت دریافت کی جس پر تمام مسافروں نے بہترین سہولیات کی فراہمی پر حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر وھاڈی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ کی مہمان نوازی کو سراہاان مسافروں کا تعلق پاکستان کے مختلف اضلاع سے ہیں ان کے کرونا وائرس کی ٹسٹ رپورٹ آنے کے بعد ان کو ان کے علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔

منتقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -