ملتان:4پولیس اہلکار کرونا کو شکست دیگر گھروں کو روانہ

ملتان:4پولیس اہلکار کرونا کو شکست دیگر گھروں کو روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) کورونا وائرس سے متاثرہ ملتان پولیس کے 4 جوانوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے صحت یاب ہونے والے جوانوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام محی الدین، کنسٹیبل آفتاب احمد، عبدالرحمن اور کنسٹیبل غلام مصطفیٰ شامل ہیں ان پولیس افسران کے رزلٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں سے آئسو لیشن پیریڈ گزارنے کے ان کے رزلٹ منفی آنے پر ان کو گھروں میں بھجوا دیا گیا سی پی او ملتان نے پولیس(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

افسران کی صحت یابی پر ان کو مبارکباد دی صحت یاب ہونے والے پولیس افسران نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ڈیوٹیوں پر آ جائیں گے جوانوں نے قرنطینہ سینٹر میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
روانہ