جعلی دودھ‘ ناقص گوشت و ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت میں تیزی سے اضافہ

جعلی دودھ‘ ناقص گوشت و ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت میں تیزی سے اضافہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں جعلی دودھ‘ ناقص گوشت و ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت بڑھ گئی‘ فو ڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘1495لیٹرجعلی دودھ‘15کلو مصالحہ جات اور 60کلو گوشت تلف کردیا‘43کلو مضرصحت مٹھائی اور1600ساشے گٹکابھی تلف‘112فوڈ یونٹس کو نوٹس اور 27کو جرمانے عائد کر دئیے‘حشرات کی بہتات‘ مس لیبلنگ(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر ملتان میں مشروب ساز فیکٹری کو سربمہر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں واقع ایان فوڈز کو مس لیبلنگ کرنے، پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے،حشرات کی روک تھام کے مناسب انتظامات نہ ہونے،مشروبات کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر فیکٹری کو سربمہر کیا گیا۔اسی طرح بہاولنگر،مظفرگڑھ میں ڈیری سیفٹی ٹیمز نے ناکہ بندی کے دوران 12دودھ بردار گاڑیوں سمیت ملک شاپ میں موجود2510لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔بہاولنگرمیں دودھ بردار گاڑی میں موجود1310لیٹر،مظفرگڑھ میں ملک شاپس میں موجود 1200لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔موقع پر ٹیسٹنگ کے دوران جعلی ثابت ہونے پر بہاولنگر میں 295لیٹر اور مظفرگڑھ میں ملک شاپ کی چیکنگ کے دوران 1200لیٹر کیمیکل زدہ دودھ کو تلف کر دیا گیا۔مزید برآں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 36فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور28کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 52 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور48فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 52شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے36فوڈ پوائنٹس کوحتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 07فوڈپوائنٹس کے17,000 روپے،بہاولپور ڈویژن میں 04شاپس کو21,500روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 16فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر104,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح دوران کارروائی انسپیکشن کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے1600ساشے گٹکا،50لیٹر ایکسپائرڈ ڈرنکس، 15کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات،60کلو غیر معیاری گوشت،43کلو مضرصحت مٹھائی کو تلف کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -