میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، رواں ماہ2023بجلی چوروں کورگڑا

میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، رواں ماہ2023بجلی چوروں کورگڑا

  

ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں رواں ماہ میں 2023بجلی چورپکڑلئے۔29لاکھ48ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر4کروڑ63لا کھ69ہزار روپے جرمانہ عائد۔113مقدمات درج۔یکم تا21مئی 2020 کے دوران ملتان میں 383گھریلو، کمرشل، صنعتی،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز صارفین کو705940یونٹس چوری (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کرنے پر 12600043 روپے جرمانہ عائدکیا گیااورتین مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان میں 388گھریلو،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو402149یونٹس چوری کرنے پر5261855روپے جرمانہ او ر68مقدمات درج، وہاڑی میں 162گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو252255یونٹس چوری کرنے پر3796154 روپے جرمانہ اور4مقدمات درج،بہاولپور میں 146گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو206173یونٹس چوری کرنے پر3538585 روپے جرمانہ اور5ایف آئی آرز درج، ساہیوال میں 245 گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اورصنعتی صارفین کو326590یونٹس چوری کرنے پر4187717روپے جرمانہ اور4 مقدمات درج،رحیم یار خان میں 163گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو213900یونٹس چوری کرنے پر3282687 روپے جرمانہ اور11 مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 248گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو 289730یونٹس چوری کرنے پر5247006روپے جرمانہ اور6ایف آئی آرز درج، بہاولنگر میں 174 گھریلو، کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو153500یونٹس چوری کرنے پر2385458روپے جرمانہ اورتین مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 114گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل، صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو397845 یونٹس چوری کرنے پر6069843 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور9ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -