عید کی خوشیوں میں مساکین، مستحقین کو نظر ا نداز نہ کیاجائے، طاہر اقبال چوہدری

عید کی خوشیوں میں مساکین، مستحقین کو نظر ا نداز نہ کیاجائے، طاہر اقبال ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کے روزے رکھنے کا اجر ہے اس دن مسلمانان عالم بڑھ چڑھ کر خوشیاں مناتے ہیں ہمیں عید کی خوشیوں غرباء، مساکین اور لاوارث افراد کا خاص خیال (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

رکھا چاہئے تاکہ کوئی بھی اس دن کی خوشیوں سے محروم نہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سیاسی رہنما راؤ اکبر کنور کی رہائش گاہ پر منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف سیاسی رہنما جواد مسعود گھمن،رانا عمران الحق،معروف قانون دان عبدالخالق بھٹی، سہیل بھٹی، رانا ساجد ایڈووکیٹ، سجاد خان کھچی، سید سخی حسین شاہ،عمران گوہ چوہدری، بلال اکبر کمبوہ،عظمان رانا سمیت دیگر بھی موجود تھے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے راؤ اکبر کنور کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ختم ہونے کو ہے افسوس کہ ہم جی بھر کر اس مہینے کا حق ادا نہیں کرسکے اللہ تعالی آئندہ بھی ہمیں اس مہینے کی رحمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

طاہراقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -