پنجاب میں ایک اور پولیوکیس کا انکشاف، ملک میں مجموعی تعداد 49تک جا پہنچی

پنجاب میں ایک اور پولیوکیس کا انکشاف، ملک میں مجموعی تعداد 49تک جا پہنچی

  

لاہور(آن لائن) صوبہ پنجاب میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، متاثرہ بچہ تونسہ شریف کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 36 ماہ ہے، ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 49 ہوچکی ہے۔ڈیرہ غازی خان میں پولیو وائرس کا کیس سامنے آگیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ متاثرہ بچہ تحصیل تونسہ شریف کا رہائشی ہے، بچے کی عمر 36 ماہ ہے اور اسے انڈر ا آبزرویشن رکھا گیا ہے۔ پنجاب میں اب تک رواں برس 2 پولیو کیسز(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

سامنے آچکے ہیں۔رواں برس ملک بھر میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 49 ہوچکی ہے جن میں سے 20 صوبہ خیبر پختونخواہ، 17 سندھ اور 10 بلوچستان سے سامنے آئے ہیں۔ صوبہ پنجاب سے 2 پولیو کیسز سامنے آئے۔پولیو کے حوالے سے سال 2019 پاکستان کیلئے بدترین رہا تھا جب ملک بھر میں 146 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ پولیو کی یہ شرح 2014 کے بعد بلند ترین تھی کیونکہ اس سے قبل 2014 میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔ 2015 میں ملک میں 54، 2016 میں 20، 2017 میں سب سے کم صرف 8 اور 2018 میں 12 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

پولیو کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -