عید ہمیں بھائی چارے، اخوت محبت کادرس دیتی ہے، احمد یار ہنجرا

عید ہمیں بھائی چارے، اخوت محبت کادرس دیتی ہے، احمد یار ہنجرا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ عید ہمیں آپس میں بھائی چارے،اخوت اور محبت کا درس دیتی ہے، عید کی اصل خوشی دکھی انسانیت کی خدمت میں ہے،عالمی وباء(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہو نے والوں کو ہمیں نہیں بھولنا چاہیے، عید کے موقع پر ہمیں تمام باہمی اختلاف بھلا کر ایک ہونا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر آنے والے عمائدین علاقہ اور میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ہمیں مستحقین کو نہیں بھولنا چاہیے،کورونا کی وباء اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ معاشی بد حالی کا شکار لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے،عید پر غریب افراد کی مدد کرکے انسانی ہمدردی کو فروغ دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور غریب عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا ہے،ہنجراء خاندان 37سال سے عوام کی خدمت مصروف عمل ہے، علاقے میں حقیقی معنوں میں معاشی ترقی کی بناء پر اور عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے،عوام جانتی ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کی ہے اور کون عوام کی خدمت کی غرض سے سیاست کررہاہے اور کون عوام سے ووٹ لیکر غائب ہو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کوعبادت سمجھ کر کرتے ہیں اسی لیے عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے،حلقہ کی ترقی و خوشحالی پر بھرپور توجہ دی اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے گئے، انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان کاجینا مرنا عوام کے ساتھ ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -