مشیروزیراعلیٰ، چیئرمین پی ایچ اے حنیف پتافی کا سنٹرل جیل کادورہ

مشیروزیراعلیٰ، چیئرمین پی ایچ اے حنیف پتافی کا سنٹرل جیل کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پی یچ اے محمدحنیف خان پتافی نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی طرف سے اسیران جیل میں عید کے تحائف تقسیم کیے اسیران جیل نے مشیر صحت پنجاب محمد (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

حنیف خان پتافی کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے سنٹرل جیل کے ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مریض قیدیوں کی عیادت بھی کی مشیر صحت نے اسیران کو دی جانے والی طبی سہولیات اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیادریں اثناء مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے بتایا سن کراپ گروپ و موسی خان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ڈیرہ غازی خان کی طرف سے مستحقین کی ہرممکن امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کی کچی آبادیوں صدیق آباد، بھٹہ کالونی، محبوب آباد، چوک چورہٹہ، بہادر والا عزیز آباد، معصومہ آباد،چھینہ والا عبداللہ ٹاؤن اور شمش آباد کالونی میں یکم رمضان سے آج تک 30000 ہزار راشن بیگز ڈور ٹو ڈور تقسیم کئے گئے ہیں۔