قرآنی نظام سے ہی ملکی استحکام، معاشی ترقی ممکن،مولانا زبیر احمد صدیقی

قرآنی نظام سے ہی ملکی استحکام، معاشی ترقی ممکن،مولانا زبیر احمد صدیقی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)قرآن کریم جملہ سماوی کتب و صحائف کی تعلیمات کا حقیقی مجموعہ ہے، اس کی تعلیمات رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے ہیں، قرآن کریم کی حقانیت گزرتے دنوں کے ساتھ مزید منکشف ہوتی جار ہی ہے، اس کے اعجاز کا سورج آج بھی چمک رہا ہے، سورج، چاند، زمین و آسمان کی طرح قرآن کریم کا مثل پیش نہیں کیا جاسکتا، امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ صرف عمل بالقرآن اور قرآنی نظام حیات ومملکت کے نفاذ سے ممکن ہے، ملک میں قرآنی نظام ہی(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ملکی استحکام،معاشی ترقی اور سیاسی عروج کا سبب بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم و جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے مہتمم مولانا زبیراحمد صدیقیؔ نے جامعہ فاروقیہ شجاع آبادکی مرکزی ”جامع مسجد الرشید“ میں شب 29 رمضان المبارک تراویح اور خلاصۃ القرآن الکریم کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کی اشاعت و بقاء کا واحد ذریعہ ہیں، دینی مدارس کی بدولت ملک میں لاکھوں حفاظ نے ہر دور میں چھوٹی بڑی مسجد کو آباد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان پاکستان دینی مدارس کو جان سے زیادہ عزیز جانتے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت ملک میں مساجد،دینی مدارس اور تبلیغی جماعت کی جدوجہد کو نہیں روک سکتی۔ انہوں نے اہلیان پاکستان سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدارس کی انحطاط پذیر معاشی صورت حال میں مدارس سے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کی اپیل کی۔ اجتماع میں شرکاء اجتماع میں قرآن کریم تقسیم کیے گئے اس موقع پر جامعہ کے نائب مہتمم مولانا مفتی محمد طیب معاویہ، ناظم اعلیٰ مولانا محمد عمیر صدیقیؔ سمیت جملہ طبقات کے سینکڑوں شہری موجود تھے،اجماع میں طیارہ حادثہ کے شہداء، ملکی سلامتی کرونا وباء سے نجات اور دینی مدارس و مساجد کی حفاظت کے لیے رقت آمیز دعا کی گی۔اجتماع سحری تک جاری رہا اور شب بھر لوگ عبادت میں مصروف رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -