طیارہ گرنے کا واقعہ پوری قوم کیلئے انتہائی دکھ اور بڑی آزمائش، افتخار الحسن گیلانی

طیارہ گرنے کا واقعہ پوری قوم کیلئے انتہائی دکھ اور بڑی آزمائش، افتخار الحسن ...

  

اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان) لاک میں نرمی کے ساتھ مزارات کھولنے پر ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سجادہ نشین مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی دربار حضرت محبوب سبحانی ؒپر حاضری کراچی سانحہ پر شہدا اور زخمیوں کیلئے خصوصی دعا مانگی تفصیل کے مطابق سجادہ نشین مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے کراچی میں طیارہ گرنے پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ گرنے سے پورا ملک غمزدہ ہے، سانحہ بہت بڑا ہے پورا ملک غم زدہ ہے،لواحقین کے غم میں (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

برابر کے شریک ہیں،عید الفطربھی سادگی سے منائیں گے قوم غم کی حالت میں ہے واقعہ قوم کیلئے انتہائی دکھ اور بڑی آزمائش ہے طیارہ آبادی پر گرنے سے بہت نقصان ہوا اللہ تعالی مزید نقصان سے بچائے کارکنان وعوام زخمیوں کی فوری امداد کیلئے خون کے عطیات جمع کرائیں طیارے کا حادثہ اور آبادی پر گرنا دو بڑے سانحات ہیں سیاسی جماعتیں حکومت سے بھرپور تعاون کریں رضاکار خدمت کیلئے تیار رہیں دربار حضرت محبوب سبحانی ؒ پرحاضری کے دوران دعا مانگی کہ اللہ تعالی طیارہ حادثے کے شہداء کے درجات بلند فرمائے اللہ رب العزت تمام زخمیوں کو جلد مکمل صحت یابی نصیب فرمائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -