ملتان:ڈسٹرکٹ جیل میں 100سے زائد قیدیوں میں عید تحائف تقسیم

ملتان:ڈسٹرکٹ جیل میں 100سے زائد قیدیوں میں عید تحائف تقسیم

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایت پرصوبہ بھرکی طرح ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں بھی عیدالفطر کے موقع پرسوسے زائد قیدیوں میں عید تحائف تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، تقریب میں رکن قومی اسمبلی وچیف وہپ ملک عامرڈوگر، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل چوہدری ارشد وڑائچ اوردیگرجیل حکام نے شرکت کی، جیل انتظامیہ اورقیدیوں نے حکومت کی اس کاوش کوخوب سراہا، سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری ارشد وڑائچ کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پرمعاشرے (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

کے محروم طبقات کوعید کی خوشیوں میں شامل کرنا پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے، قیدیوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ جب جیلوں سے رہا ہو کر باہر جائیں تو وہ معاشرے میں معزز شہری کا کرداد ادا کیریں، جبکہ چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامرڈوگرنے کہا کہ حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر قیدیوں میں تحائف تقسیم کیے ہیں،سانحہ کراچی میں زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ گھرو? میں رہ کر عید سادگی سے منائیں،لاک ڈاون کی وجہ سے قیدیوں اور انکے اہل خانہ کے درمیان ملاقاتیں بند کر دی گئیں،اس سلسلے میں جیل انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس شروع کی ہے جس سے ہر قیدی ہفتہ میں ایک روز اپنے گھر والوں سے بات کر سکتا ہے۔

تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -