دوستی سے انکار پر ملزم نے خاتون کے شوہر کی شہ رگ کاٹ دی

دوستی سے انکار پر ملزم نے خاتون کے شوہر کی شہ رگ کاٹ دی

  

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)دوستی نہ کرنے پر ملزم نے خاتون کے شوہر کی شہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق بستی امین پورہ کا رہائشی عثمان کھوکھرافطاری سے قبل اپنی بیوی منزہ بی بی اور بہن کے ہمراہ عید کی شاپنگ کیلئے مین بازار کی طرف جارہا تھا کہ ملزم شاہد نے ان پر اچانک حملہ کر دیا اورعثمان کی گردن پر تیز دھار آلہ سے وار کرکے اس کی شہ رگ کاٹ دی، موقعہ پر موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑپولیس کے حوالے کر دیا۔،سول ہسپتال میں متوفی عثمان کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ ہاؤس لاہور بھجوادیا گیا ہے۔سول ہسپتال میں موجود متوفی عثمان کی بیوی منزہ بی بی نے بتایا کہ ملزم شاہد ضلع قصور کے علاقہ جیونکی کا رہنے والا ہے،جو کہ کچھ عرصہ سے بستی امین پورہ میں آتا جاتا تھا اور وہیں سے تنگ کرنا شروع کر دیا اور گاہے بگاہے شادی کرنے کا تقاضہ کرتا،منز ہ بی بی نے بتایا کہ ملزم کی بیہودہ حرکات کی شکایت اپنے شوہر اور سسرال والوں سے بھی کی لیکن وہ پھر بھی باز نہ آیا اور مزید بھڑک گیا اور شوہر عثمان کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگا جس کی ملزم کیخلاف تھانہ سٹی رائے ونڈ کو اطلاع کر دی لیکن پولیس کے بروقت مناسب نوٹس نہ لینے پر آج وہ بیوہ ہوگئی اور دو بچے یتیم ہوگئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -