بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5ارکان گرفتار،مقدمہ درج

  بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5ارکان گرفتار،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد افضل ڈوگر، اے ایس آئی غلام سرور،اے ایس آئی نذیر حسین اے ایس آئی طارق محمود نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ریڈ کر کے 5رکنی محمد علی وٹوبین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 10لاکھ50ہزار روپے نقدی، 7 موٹر سائیکلزاور3 پسٹل برآمد کرلیے۔اس سلسلہ میں کھلی کچہری میں موجود افراد سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او غازی صلاح الدین نے بتایاکہ یہ گینگ مسلح آتشیں اسلحہ ہو کر راہگیروں، دوکانداروں و بیکریوں اور بنک سے رقم لیکر نکلنے والوں سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھننے کی وارداتیں کرتا تھا جنہیں ہماری ٹیم نے اپنی تمام محکمانہ تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کا لاتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -