ملک بھر میں سورج آگ برساتا رہا، عید پر درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

ملک بھر میں سورج آگ برساتا رہا، عید پر درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

  

لاہور،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں) ملک کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے۔سندھ میں سورج کی تپش نے شہریوں کو جھلسا کر رکھ دیا، گزشتہ روز سورج ملک بھر میں آگ برسا تا رہا۔ دادو میں آج درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی گرمی عروج پر رہے گی، جنت نظیر وادی کشمیر میں آج جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ حیدر آباد، نوابشاہ، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، مٹھی، جیکب آباد میں بھی موسم شدید گرم رہا۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم انتہائی گرم رہے گا۔ لاہور، فیصل آباد میں پارہ 42، ملتان 43 اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج پنجاب، بالائی خیبر پختو(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

نخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔ جنت نظیر وادی کشمیر میں موسم آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جموں میں درجہ حرارت 41، سری نگر میں 28، لیہہ میں 15، بارہ مولا میں 27 اننت ناگ میں 20 سینٹی گریڈ رہے گا۔

موسم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -