رائیونڈ،جنرل سٹورمیں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

  رائیونڈ،جنرل سٹورمیں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

  

لاہور (کرائم رپورٹر)رائیونڈمیں جنرل سٹور پر ڈکیتی، موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل لے گئے۔کوٹ رادھا کشن روڈ پر واقع جنرل سٹورمیں ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے نقاب پوش ڈاکو خریداری کے بہانے سٹور میں داخل ہوئے۔ ڈاکو موقع پر اسلحہ نکالتے اور لوٹ مار کرتیدیکھے جاسکتے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ رائیونڈ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -