شورکوٹ،لڈہ ماہنی میں کرونا سے متاثرہ ایک شخص انتقال کر گیا

  شورکوٹ،لڈہ ماہنی میں کرونا سے متاثرہ ایک شخص انتقال کر گیا

  

شورکوٹ(نمائندہ خصوصی) شورکوٹ کے نواحی علاقہ لڈہ ماہنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص انتقال کر گیا تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں کرونا وائرس سے لڈہ ماہنی کا رہائشی عبدالغفور جھنگ میں رہائش پذیر تھا جسے 21 رمضان کو طبیعت کی خرابی کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے عبد الغفور میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی متاثرہ شخص الائیڈ ہسپتال میں انتقال کر گیا جسے اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ فیضان احمد ریاض، پولیس اور محکمہ صحت کے عملہ کی موجودگی میں نواحی علاقہ لڈہ ماہنی قبرستان میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص کی تیمارداری کرنے والوں کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -