مصری شاہ،ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالے 3ملزم گرفتار

  مصری شاہ،ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالے 3ملزم گرفتار

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ کی کارروائی،دوران ڈکیتی معمولی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 3ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق مصری شاہ انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران شیخ ناصر اسلم نامی شہری کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے 3ملزمان غلام حسین،علی حسن اور فخر حسین گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار کزن ہیں۔ملزمان نے پیسوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا اور تقریباً ایک ماہ قبل معمولی مزاحمت پر شہری ناصر اسلم کوناحق قتل کرنے کے بعدموقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان سے دوران واردات لوٹے ہوئے 2لاکھ روپے اور نا جا ئر اسلحہ آتشیں بھی برآمدکر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے دوران ڈکیتی قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -