شہری عید پرکورونا ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں،ڈی آئی جی آپریشنز

  شہری عید پرکورونا ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں،ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن کو دو ماہ کا عرصہ مکمل ہونے کے موقع پرڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سمارٹ لاک ڈاؤن میں 31مئی تک توسیع کی جاچکی ہے۔ کورونا وائرس کے خطرات برقرار ہیں، شہری حکومتی ہدایات کی پابندی کریں،احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں تک محدود رہیں۔ رائے بابر سعید نے مزید کہا کہ شہری عید الفطر کی خریداری کے دوران بازاروں میں فیس ماسک،سین ٹائزرز اور سماجی فاصلوں کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے لاک ڈاؤن کے دوران لاہور پولیس کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پرابتک02 لاکھ 38ہزار سے زائد افرادکو روک کر نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ26 ہزار902 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ قانون شکنی پر 2212 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے والے 4456 شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی02 لاکھ15 ہزار 308 وہیکلزکوچیک کیا گیا۔مجموعی طور پر01 لاکھ 21 ہزا 269 موٹر سائیکلوں، 30 ہزار 309رکشوں کو روکا گیا۔
بھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی 8207موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -