مختلف حادثات، واقعات میں 3 افراد جاں بحق،2زخمی

مختلف حادثات، واقعات میں 3 افراد جاں بحق،2زخمی

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)فیروز وٹواں فیصل آباد روڑفیڈ ملز کے قریب تیز رفتار 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں،ایک شخص جاں بحق 2 افراد زخمی۔خانپور نہر لاہور روڑ پر اپر چناب کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ریسکیو1122شیخوپورہ نے لاش کو نہر سے نکال کرپولیس کے حوالاکر دیا،ملنے والی نامعلوم 35سالہ شخص کی لاش کی شناخت کاعمل جاری، فاروق آباد کے گاؤں کجرمیں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی اظہراقبال نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی ظفر اقبال کوموت کے گھاٹ اتاردیااورفرار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -