عید گفٹ تقسیم

عید گفٹ تقسیم

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)ڈسڑکٹ جیل راجن پور میں اسیران میں خصوصی عید گفٹ پیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔عید کے گفٹس422نفر اسیران جن میں نو عمر اسیران،حوالاتیان،محض قیدیان،سزائے موت اور غیر ملکی اسیران میں تقسیم کیئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی و چیرمین ڈونر انگچیمنٹ کمیٹی سردار محمد اویس خان دریشک اور رکن صوبائی اسمبلی وچیرمین سٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سردار محمد فاروق امان اللہ خان دریشک تھے۔اسٹنٹ کمشنر(نمائندہ ڈپٹی کمشنر)محمد اورنگزیب اور سپرنٹنڈنٹ جیل عبد الصبور سکھیرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ممبران صوبائی اسمبلی نیاپنے خطاب میں کہا کہ جیلوں میں مقید اسیران کی فلاح و بہبود حکومت وقت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی اسیران سے خصوصی محبت و دلچسپی کا یہ ثبوت ہے کہ آج ان میں عید سے قبل عید گفٹ پیک تقسیم کئے جا رہے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان ریجن کے احکامات کی روشنی میں قیدیوں کو جیلوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزٹ کے دوران حالیہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر تمام تر ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا۔دریں اثنا غریب اور نادار اسیران میں عید گفٹ کی تقسیم کے لیے ڈسٹرکٹ جیل جہلم پر بھی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس میں کل 125اسیران میں عید گفٹ تقسیم کیئے گئے۔جن میں 08خواتین اور 10نوعمر اسیران شامل تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نذارت علی شاہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو مظہر اقبال اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ملک بابر علی بھی اس موقع پر موجود تھے

مزید :

علاقائی -