2 ملزموں سے پتنگیں برآمد

  2 ملزموں سے پتنگیں برآمد

  

شورکوٹ(نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی عثمان خان لشاری کی ہدایت پر چوکی پولیس سٹی کی بڑی کارروائی سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں پکڑ کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق چوکی پولیس سٹی کے انچارج سبطین رضا نے نجم عباس اے ایس آئی اور ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عمیر اعظم اور محمد ادریس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں پکڑ لیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی عثمان خان لشاری نے انچارج چوکی سٹی پولیس کے انچارج سبطین رضا اور نجم عباس اے ایس آئی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ 

مزید :

علاقائی -