صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سہیل کے گھر سے 5لاکھ کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے مستنصر کے گھر سے 4لاکھ کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔غازی آباد میں ڈاکوؤں نے عمر کے گھر سے1لاکھ85ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان نصیر آباد کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے فیاض کے گھر سے1لاکھ 10ہز ار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے ظہیر کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ملت پارک میں ڈاکوؤں نے سلطان سے48ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان.لاری اڈا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسلم کی فیملی سے50 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے نواز کی فیملی سے 35ہز ارکی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ڈیفنس بی اور راوی روڈ سے گاڑیاں، سمن آباد،ستوکتلہ اور مصری شاہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔