شیخوپورہ،ساتھی کوچھڑوانے کیلئے ڈاکوؤں کی پولیس پرفائرنگ

شیخوپورہ،ساتھی کوچھڑوانے کیلئے ڈاکوؤں کی پولیس پرفائرنگ

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ جھبراں کے قریب پولیس پارٹی پر اس وقت ڈاکو ؤں نے اپنے ڈکیت اور قاتل ساتھی کو چھڑوانے کی غرض سے فائرنگ کر دی جب وہ تاجر سیٹھ حنیف کے بھتیجے اور سیٹھ مشتاق کے 23 سالہ بیٹے علی رضا کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنیوالے ڈکیت گینگ کے زیر حراست سرغنہ ملزم حسن کوآلہ قتل کی برآمدگی کے سلسلہ میں تھانہ سے نکال کر جھبراں کی طرف جا رہے تھے،ایس ایچ او تھانہ صدرانسپکٹر فیصل عباس چدھڑکے مطابق جب ملزم حسن کو چھڑوانے کے لیئے ڈاکو حملہ آور ہوئے اور اسی وقت انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس کے تمام ملازمین معجزانہ طور پر محفوظ رہے مگر ان کی اپنی ہی گولیاں لگنے سے زیر حراست ملزم حسن شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -