پنجاب پولیس کے مزید 68اہلکار کورونا کا شکار،مجموعی تعداد 557ہو گئی

  پنجاب پولیس کے مزید 68اہلکار کورونا کا شکار،مجموعی تعداد 557ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں دو دنوں میں مزید 68 کوروناوائرس کے مریضوں کااضافہ ہوگیا، لاہورسمیت پنجاب بھر میں مریض ملازمین کی تعداد557ہوگئی،لاہورپولیس متاثرہ اضلاع میں پہلے نمبرپر ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے صوبہ بھرمیں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔اب تک کروائے گئے ٹیسٹوں میں موصول ہونے والے نتائج میں مریضوں کی تعداد557ہوگئی ہے۔ اب تک 146پولیس افسران اوراہلکارصحت یاب ہوچکے جبکہ 390مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔واضح رہے 15ہزار870ہزارسے زائدپولیس ملازمین کے کوروناٹیسٹ اب تک مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 3ہزار 97پولیس اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کاانتظارہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملازمین کابہترین علاج معالجہ کرایاجارہا ہے، کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ملازمین کو فی کس25ہزارامدادد ے رہے ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے 275نئے کیس رپورٹ ہوگئے، مصدقہ مریضوں کی تعداد18730 ہو گئی،لاہور میں کوروناوائرس کے28 نئے مریض سامنے آگئے، شہر میں کورونا وائرس کے 8805 مصدقہ مریض موجود ہیں جبکہ موذی وبا سے اب تک 123 اموات ہوچکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -