شیخوپورہ،تاریخ میں پہلی بارجیلوں میں قیدیوں کوعیدگفٹ تقسیم

  شیخوپورہ،تاریخ میں پہلی بارجیلوں میں قیدیوں کوعیدگفٹ تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف نے73 سال پرانی روایت بدل کر ایک اور تاریخ رقم کر دی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کیے جن کے عمل کودیکھتے ہوئے شیخوپورہ میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالدمحمودنے تحریک انصاف کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخوپورہ جیل کا دورہ کیا جہاں سپریٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے باقاعدہ بریفنگ دی بعد میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے اسیران میں عید گفٹ تقسیم کیے اور انہیں عید کی ایڈوانس مبارکباد پیش کی۔میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ 73سال گزر چکے آج تک کسی نے بھی جیلوں میں محصور اسیران کا خیال نہیں کیا یہ واحد تحریک انصاف کی حکومت ہے جس نے نہ صرف ان میں عید گفٹ تقسیم کیے بلکہ پورا رمضان المبارک سحری اور افطاری کا بہترین انتظام بھی کیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے پر انتہائی دکھ اور افسو س ہوا ہے طیارہ حادثہ میں ہونیوالے شدید جانی نقصان پر غمزدہ ہوں، طیارہ سانحہ نے عید کے قریب پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے،اس المناک حادثے میں شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، طیارہ حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ پاک جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو صبر عطا فرمائے۔

مزید :

علاقائی -