ڈپٹی کمشنرواے سی قصورکاعیدالفطرکے حوالے سے جیل کادورہ

  ڈپٹی کمشنرواے سی قصورکاعیدالفطرکے حوالے سے جیل کادورہ

  

قصور (بیورورپورٹ)قصور ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی اور اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید نے عید الفطر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا وزٹ کیا اس موقع پر عید الفطر کے حوالے سے اسیران میں تحائف تقسیم کئے گئے نو عمر اسیران کو ان خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے سلے ہوئے سوٹ اور خواتین اسیران میں مہندی اور چوڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے سزائے موت کے قیدیوں میں کپڑے اور جو تے تقسیم کئے۔سپریڈنٹ جیل قصور غلام سرور سمرا اور ڈپٹی سپریڈنٹ ملک سرفراز احمد بھی ان کے ہمراہ تھے جیل کے اسیران قیدیوں کو تحائف تقسیم کرنے پر مقامی انتظامیہ کو ڈھیر ساری دعائیں دیں۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے سپر ٹینڈ نٹ ڈسٹر کٹ جیل قصور غلا م سر و رسمرا نے کہا کہ نفر ت جر م سے ہو تی ہے انسا ن سے نہیں جیل میں سزا بھگتنے والے بھی انسا ن ہیں ان کو عید الفطر کی خو شیو ں میں شا مل کر کے اپنی ضمیر مطمئن کیا جا سکتا ہے قید یو ں کی ر ہنما ئی کر کے انہیں معا شر ے کا با عز ت شہر ی بنا یا جا سکتا ہے جر م انکا مقد ر نہیں حا لا ت اور معا شر ے کی مجبو ر یو ں نے ان کو ایسے مقا م پر لا کھڑا کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -