ماموں کانجن پولیس کا بھرپور ایکشن،بھاری منشیات پکڑ لی

  ماموں کانجن پولیس کا بھرپور ایکشن،بھاری منشیات پکڑ لی

  

ماموں کانجن(نمائندہ پاکستان)پولیس نے دو منشیات فروشوں سے 1120گرام چرس اور 30لٹر شراب برآمد کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ریاست علی اے ایس آئی نے کورائی چوک پر دوران گشت گوجرہ کے چک 157آر بی کے رہائشی احتشام قیوم ولد عبد القیوم سے دوران تلاشی 1120گرام چرس برآمد کر لی جو وہ ماموں کانجن سے خرید کر واپس جا رہا تھا جبکہ اے ایس آئی فیاض حسین نے چک509کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش سعید ولد صابر بھٹی سے واہلہ چوک 509گ ب سے 30لٹر دیسی شراب برآمد کی ہے دونوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھجوادیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -