ماموں کانجن،مسجد جانیوالے بچے سے اوباش کی بداخلاقی کی کوشش

ماموں کانجن،مسجد جانیوالے بچے سے اوباش کی بداخلاقی کی کوشش

  

ماموں کانجن(نمائندہ پاکستان) نماز تراویح کیلئے گھر سے مسجد جانیوالے بچے سے اوباش کی مبینہ بداخلاقی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خلیل احمد کا نوعمر بیٹے کو گھر سے نماز تراویح کے لئے مسجد جاتے ہوئے ورغلا کر موٹر سائیکل پر اغوا کر لیا اور قریبی مکئی کے کھیت میں جا کر بداخلاقی کی کوشش کرنے لگا۔

تاخیر تک گھر واپس نہ آنے پر بیٹے کی تلاش شروع کی تو قریبی کھیتوں میں اسکے شوروواویلا کی آواز سن کر وہاں گئے تو ملزم میرے بیٹے اویس کو برہنہ حالت میں چھوڑ کراپنی شلوار اٹھا کر فرار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -