حافظ آباد،کامونکے،مختلف حادثات، 2پولیس ملازمین سمیت 3افراد جاں بحْ

  حافظ آباد،کامونکے،مختلف حادثات، 2پولیس ملازمین سمیت 3افراد جاں بحْ

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) حافظ آباد میں ٹھٹھہ گاہرہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل پولیس کا کانسٹیبل مہدی حسن ولد عمر حیات سکنہ پنڈی بھٹیاں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنی ڈیوٹی پر آرہا تھا کہ راستہ میں ٹھٹھہ گاہرہ کے قریب اسکے موٹر سائیکل کو مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں مہدی حسن اور دوسری موٹر سائیکل پر سوارخالد ولد اظہر دونوں موقع پر جاں بحق جبکہ عدیل ولد مشتاق سکنہ قتل گڑھا چوک شدید زخمی ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -