سانحہ کراچی، شوبز حلقوں کا ہلاکتوں پراظہار افسوس

  سانحہ کراچی، شوبز حلقوں کا ہلاکتوں پراظہار افسوس

  

لاہور(فلم رپورٹر)دنیا بھر کی طرح پاکستانی فنکاروں نے کراچی میں طیارہ حادثے اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے جوکہ اپنے گھروں میں عید منانے آرہے تھے۔ افسوس ناک واقعے پر جہاں پوری قوم رنج و غم کا شکار ہے وہی شوبز شخصیات نے بھی دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق فراد کے لیے افسوس کا اظہار کیا ہے۔حرا مانی نے انسٹا گرام پر شیئر کردہ تصویر میں جاں بحق افراد کے لیے دعا کی اور کہا کہ یہ ایک دل خراش واقعہ ہے جہاں لوگ اپنوں میں عید منانے کے لئے راستے میں تھے لیکن طیارہ حادثے کی نذر ہو گیا۔اداکار عمران عباس نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کو اللہ پاک جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔اداکار منیب بٹ نے کہا کہ حادثے میں جو لوگ معجزانہ طور پر بچ گئے اللہ تعالیٰ انہیں صحت یابی عطا فرمائے اور جو ہم میں نہیں رہے اْن کی مغفرت عطا فرمائے۔اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ اپنے خاندانوں کو دیکھنے سے محض 60 سیکنڈ قبل ہی یہ حادثہ ہوگیا۔ اس وقت میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ہمایوں سعید نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حادثے میں جو لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جو لوگ زخمی ہوئے ہیں دعا ہے وہ جلد صحت یاب ہوں۔ان کے علاوہ بے شمار فنکاروں نے بھی المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ’میری دْعائیں اْن سب کے ساتھ ہیں جو اِس طیارہ حادثے میں اِس دْنیا سے رخصت ہوگئے ہیں اور جو لوگ اِس وقت زخمی ہیں۔علی ظفر نے اپنے پیغام میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے دْعا بھی کی۔ماورا حسین،شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس و دیگر نے بھی اظہار افسوس کیا۔

،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال،جہانزیب علی،صوبیہ خان،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان جانو،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،آغا حیدر،حمیرا،عینی رباب،عروج،روبی انعم،اظہر بٹ اور رضی خان نے مرحومین کے لئے دْعا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک المناک خبر ہے، اللّہ ہم سب پر اپنا رحم کرے۔

مزید :

کلچر -