’جیوندے وسدے لوگ“ میں وفاقی وزیر سید علی زیدی سمیت دیگر کی شرکت

  ’جیوندے وسدے لوگ“ میں وفاقی وزیر سید علی زیدی سمیت دیگر کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام”جیوندے وسدے لوگ“ میں وفاقی وزیر سید علی زیدی،تجزیہ کار،ایڈیٹر عرفان اطہر،مفتی عبدلحنان اور وزیر اعلی پنجاب کے سپیشل اسسٹنٹ برائے ٹرانسپورٹ محمد سلمان کی بذریعہ فون لائن شرکت،میزبان آشر ندیم اور مدثر قدیر تھے پروگرام کے آغاز میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی ذیدی نے کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس حوالے سے امدادی کاروائیں میں شریک ہیں۔ اورمیں نے بھی اپنی وزارت کے ماتحت ادارے کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں جن پر عملدآمد ہورہا ہے جبکہ تجزیہ کار اور ایڈیٹر عرفان اطہر قاضی نے اپنی گفتگو میں طیارہ حادثہ پر دکھ جبکہ کرونا وباء کے دوران حکومتی موئثر اقدامات پر مفصل تجزیہ سامعین کی نظر کیاجبکہ مفتی عبدلحنان نے جمتہ الوداع کی فضیلت کو آسان الفاظ میں بیان کیں۔

پروگرام کے اختتامی حصہ میں اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلی پنجاب برائے ٹرانسپورٹ نے اپنی گفتگو میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کی بحالی کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے معاملات طے پاگئے ہیں اور اب کسی قسم کا سقم نہیں جبکہ کرونا وباء کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ نے حکومتی اقدامات پر بھر پور عملدآمد جاری رکھا،پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیرنگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلی نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -