عید الفطر پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے

عید الفطر پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف یو سی 49کے رہنماء شہریار اعوان نے کہا ہے کہ عید پر ہمیں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے اس کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ضرورت ہے۔عید الفطر پر نماز عید کے بعد کوشش کریں کے اپنا زیادہ وقت اپنے گھر پر گزاریں کیونکہ کورونا جس طرح زور پکڑ رہا ہے عید لے دوران زرا سی لاپرواہی سے انسان اس وائرس میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن اور رہنماء وزیر اعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کا حصہ ہے۔عید کے دوران بھی یہ فورس اپنا کام جاری رکھے گی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے ہمہ وقت عمل پیرا رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -