رنگت کسی کی خوبصورتی ظاہر نہیں کرتی،اداکارہ سونیا حسین
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سونیا حسین نے رنگت کو ایک بے معنی چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ رنگت کسی کی خوبصورتی ظاہر نہیں کرتی۔انسٹاگرام پر سونیا حسین نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سانولی یا گوری رنگت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ صرف تب خوبصورت ہیں جب آپ کا دل خوبصورت ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری خوبصورتی ہماری سوچ، انفرادیت اور کردار سے واضح ہوتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ اگرآپ روشن قلب اور پاک روح رکھتے ہیں تو یقیناً آپ خوبصورت ہیں۔