طیارہ حادثہ ذمہ داران کو کسی صورت رعایت نہیں ملے گی،سعدیہ سہیل

طیارہ حادثہ ذمہ داران کو کسی صورت رعایت نہیں ملے گی،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے پوری قوم شہدا کے لواحقین کی دکھ میں برابر کی شریک ہے اور مرحومین کے بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ حادثہ کسی کی غفلت کا نتیجہ ہے تو ذمہ داران کو کسی طور رعایت نہیں دی جائے گی اور قانونی کاروائی کے ذریعے کٹہرے میں لایا جائے گا۔