والدین کی دعائیں نہ ہوتیں تو وہ بھی حادثہ کا شکار ہوجاتے،زوہیب حسن

والدین کی دعائیں نہ ہوتیں تو وہ بھی حادثہ کا شکار ہوجاتے،زوہیب حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار زوہیب حسن نے انکشاف کیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار ہونے سے بچ گئے،اگر والدین کی دعائیں نہ ہوتیں تو وہ بھی بدقسمت افراد میں شامل ہوتے۔گلوکار کے مطابق ان کے والد کی تدفین 21 مئی کو کراچی میں کی جانی تھی اور وہ لندن سے لاہور پہنچے تھے اور جلد سے جلد کراچی پہنچنا چاہتے تھے۔زوہیب حسن کے مطابق اگر ان کے ساتھ ان کے والد کی دعائیں نہ ہوتی تو وہ بھی لاہور سے کراچی آنے والے پاکستان ایئر لائنز کے بدقسمت طیارے میں موجود ہوتے۔اس حوالے سے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ بھی جاری کی۔

مزید :

کلچر -