”میرے پاس تم ہو“ کا سیکوئل لکھنے کے بارے سوچ رہا ہوں،خلیل الرحمن

  ”میرے پاس تم ہو“ کا سیکوئل لکھنے کے بارے سوچ رہا ہوں،خلیل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)ڈرامہ“میرے پاس تم ہو”شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے اور اس نے کئی ریٹنگ ریکارڈز قائم کئے ہیں ہدایت کار اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈرامہ“میرے پاس تم ہو”کا معاوضہ 50 لاکھ ملا اور انہوں نے ہر ڈرامیاور فلموں کابہتر معاوضہ حاصل کیا ہے۔خلیل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں ”میرے پاس تم ہو“ کا سیکوئل لکھنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں لکھاریوں کے ساتھ برتاؤ دیکھ کر افسوس ہوا اور انہوں نے اس وقت خود سے وعدہ کیا کہ وہ مصنف کے مقام کیلئے جدوجہد کریں گے جو ابھی تک جاری ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ“میرے پاس تم ہو”شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے اور اس نے کئی ریٹنگ ریکارڈز قائم کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -