لاہور، شرقپور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مقامی آباد یوں کے مکین سراپا احتجاج  

  لاہور، شرقپور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مقامی آباد یوں کے مکین سراپا احتجاج  

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور شرقپور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،گہرے کھڈے پڑنے سے عوام کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا،بارشوں اور سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے عوام کی زندگی سخت اذیت سے دوچار،مقامی آبادیوں کے مکین سماجی رہنما کامران مشتاق عرف پوما بھائی کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئے،حکومت سے فوری سڑ ک کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور شرقپور روڈ پرمختلف آبادیوں کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر سماجی رہنماسابق جنرل کونسلر کامران مشتاق پوما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک ایک عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ہے گندا پانی ہر وقت گہرے کھڈوں میں کھڑا رہتا ہے جس کے باعث آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں اور کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس روڈ پرمتعدد رہائشی سکیمیں بھی قائم ہیں۔سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث ان آبادیوں کے مکینوں کو گھروں میں آنے جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،لوگ اس علاقہ میں اپنے بچوں کے رشتے کرنا چھوڑ گئے ہیں اور بیٹیوں والے سخت پریشان ہیں،اس علاقہ میں رات کے اوقات میں ڈرائیونگ کرنا ایک مشکل ترین مرحلہ بن جاتا ہے۔اس موقع پر کامران پومااور دیگر مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ایم این اے رانا تنویر اور ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ لاہور شرقپورروڈ اور پھول منڈی چوک سے سگیاں پل کی طرف جانے والی سڑکوں کو فوری مرمت کرتے ہوئے عوام کا پرانا مسئلہ حل کیا جائے ورنہ احتجاج کے سلسلے میں مزید تیزی لائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -