سنی اتحاد کونسل کا عیدالفطر پر یوم تووبہ واستغفار منانے کا اعلان

سنی اتحاد کونسل کا عیدالفطر پر یوم تووبہ واستغفار منانے کا اعلان

  

  

لاہو(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عید الفطر پر ”یوم توبہ و استغفار“منائیں گے۔ کراچی طیار ہ سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہوگئی ہے۔ اچانک حادثات میں مرنے والے مسلمان شہید ہوتے ہیں۔ سانحہ کراچی پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ کوروناکے باعث عید سادگی سے منائیں گے، قوم میل جول سے پرہیز کرے۔ عید کے اجتماعات میں کورونا سے نجات کی اجتماعی دعائیں مانگی جائیں گی۔ عید کے اجتماعات میں اجتماعی توبہ کے موضوع پر خطبات عید دیئے جائیں گے۔ مساجداور مزارات کھول کر حکومت نے ہمارا مطالبہ پورا کردیا۔ قادیانی اپنا غیر مسلم ہونا تسلیم کرلیں تو خیر مقدم کریں گے۔ قادیانی سب سے پہلے آئین پاکستان کوقبول کریں۔جب تک قادیانی خود کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے انہیں اقلیتی کمیشن میں شریک نہ کیا جائے۔ حکومت اقلیتی کمیشن پر مذہبی قیادت کو اعتماد میں لے اور ان کے سارے تحفظات دور کئے جائیں۔ قادیانیوں کی اولاد خود کو غیر مسلم ہونے کا اعلان کریں۔قادیانیوں کی حمایت کرنے والے وزراء کے نام منظر عام پر لائے جائیں۔

قادیانیوں نے آج تک آئین پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا۔ قادیانیت ایک فتنہ ہے۔1973ء کے بعدجتنے بھی الیکشن ہوئے اس میں کسی بھی قادیانی نے بطور اقلیت نہ حصہ لیا اور نہ ہی ووٹ ڈالا۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں۔حکومت پاکستان قادیانیوں کو کسی عہدے یا کمیشن کا حصہ بنانے سے باز رہے۔ قادیانی مسلسل آئین پاکستان کو تسلیم نہ کرکے باغی و غدار کا کردار ادا کررہے ہیں۔قادیانیوں کی اولاد کو اقلیت قرار دینے سے پہلے دستور ِ پاکستان اور پارلیمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا۔سانحہ کراچی میں شہید ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اورلواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -