ایجوکیشنل اکیڈمیز کو عید کے موقع پر ریلیف پیکیج دیا جائے،رانا عنصر محمود

ایجوکیشنل اکیڈمیز کو عید کے موقع پر ریلیف پیکیج دیا جائے،رانا عنصر محمود

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان ایجوکیشنل اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے چیئر مین رانا عنصر محمود کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں کو چند روز قبل خطوط ارسال کیے گئے جن میں لکھاگیا کہ تمام ایجوکیشنل اکیڈمیز حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق کوروناکرائسز کے باعث مارچ سے بند ہیں، اورتمام اکیڈمیز کے لاکھوں اساتذہ اور دیگر سٹاف فیس کی عدم وصولی کی وجہ سے معاشی مسائل کا شکار ہیں اور اکیڈمیز کی بقا خطرے میں ہے۔ چیئرمین رانا عنصر محمود نے حکومت سے فوری طور پر عید سے پہلے ریلیف پیکیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، بصورت دیگر اکیڈمیز سے وابستہ لاکھوں افراد عید نہیں منا سکیں گے۔ تا حال حکومت پاکستان کی جانب سے اساتذہ اور اکیڈمیز کے لیے کسی قسم کے ریلیف پیکیج کا اجرا نہیں کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -