پی پی رہنماؤں کی ملک بابر کے گھرآمد،بھانجے کے قتل کی مذمت

پی پی رہنماؤں کی ملک بابر کے گھرآمد،بھانجے کے قتل کی مذمت

  

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی لاہور کے صدر میاں عزیزالرحمن چن، صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سینٹرل پنجاب زوہیب بٹ، چوہدری سجاد نذیر سیکرٹری پی آر گلف/مڈل ایسٹ اور صدر زون 160 جاوید اقبال خان کی بھیکے وال، اقبال ٹاؤن میں ملک بابر سینئر نائب صدر زون 160 کے گھر آمد۔ پارٹی رہنماؤں نے ملک بابر کے بھانجے علی حمزہ کے پنجاب پولیس کی جانب سے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت اور متاثرہ خاندان کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سینئر رہنماء میاں منیر احمد، رانا عیش بہادر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، محمد اکرم رانا، علی احسن اعوان، عاقب سرور، بشارت علی، ملک شہزاد ایڈوکیٹ، ریاض جٹ، سید عاطر علی شاہ، ملک رشید، حیدر جٹ اور دیگر پارٹی رہنماء و کارکنان موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -