پیرا میڈکس کا اجلاس،پی آئی سی، مینٹل اور لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ایم ایس کو مبارکباد

پیرا میڈکس کا اجلاس،پی آئی سی، مینٹل اور لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ایم ایس کو ...

  

لاہور(پ ر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کا میو ہسپتال میں اجلاس ضلعی صدر محمد ارشد بٹ اور چیئرمین رانا تنویر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (مینٹل ہسپتال) کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرخ سلطان کو ریگولر ہونے،جبکہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر صباحت حبیب کو دوبارہ چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ ضلعی صدر محمد ارشد بٹ اور چیئرمین رانا تنویر نے کہا کہ مذکورہ ہسپتالوں کے سربراہان کی موجودگی میں مریضوں کے علاج معالجہ میں بہتری آئے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -