دینی مدارس مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے،اشرفجلالی

دینی مدارس مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے،اشرفجلالی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ختم قرآن کے سلسلہ میں پیغامِ قرآن کانفرنسکی صدارت علامہ محمد فیاض فرقانی نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ دینی مدارس مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے سالانہ امتحانات کے التوا ء سے مدارس کا تمام نصابی شیڈول درہم برہم ہو چکا ہے۔

دینی تعلیم اور مدارس کو اہمیت نہ دینے سے معاشرے میں دینی تعلیم کا رجحان بہت کم ہو رہا ہے۔قرآن و سنت کے ماہرین اسلامی معاشرے کی سب سے اوّلین ضرورت ہے۔ ایک مسلمان کو ہر گھڑی حلال و حرام میں امتیاز کرکے جینا ہوتا ہے۔

متبحر علماء ہی حلال و حرام کے بارے میں عوام کی فوری رہنمائی کر سکتے ہیں۔ مدارس دینیہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے۔اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے دینی مدارس کی حریت فکر پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -