سانحہ کراچی پر پوری قوم اشکبار ہے،پیپلز پارٹی قائدین
لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ‘ جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد‘ سینئر نائب صدر پنجاب چودھری اسلم گل‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان سلیم ملک اور اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا نے کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے قبل یہ حادثہ انتہائی تکلیف دہ اور رنجیدہ ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
اور غمزدہ خاندانوں کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے پیپلز پارٹی اس واقعہ مین اللہ کو پیارے ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔