مادر وطن پرقربان ہونیوالے جانباز قابل رشک ہیں،رمضان خان رضی

مادر وطن پرقربان ہونیوالے جانباز قابل رشک ہیں،رمضان خان رضی

  

لاہور(پ ر)تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان خان رضی نے کہا ہے کہ مادر وطن پرقربان ہونیوالے جانباز قابل رشک ہیں۔ بلوچستان کے اندر مچھ سمیت دو مقامات پردہشت گردی کے نتیجہ میں 7فوجی جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے،اس سانحہ نے اوورسیز پاکستانیوں کوبھی رنجیدہ اور سوگوارکردیا۔ہم حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ہم غمزدہ خاندانوں کی دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔مادروطن کادفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنا قابل رشک ہے۔،ہمارے شہداء قومی ہیروزہیں۔اپنے ایک بیان میں جمیل رمضان خان رضی نے مزید کہا کہ ان سرفروش اورفرض شناس فوجی جوانوں کی دوران ڈیوٹی استقامت، شجاعت اورشہادت کوفراموش نہیں کیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -