پنجاب،مختلف علاقوں میں پھلوں کے نئے باغات لگانے پر سنجیدگی سے غور

پنجاب،مختلف علاقوں میں پھلوں کے نئے باغات لگانے پر سنجیدگی سے غور

  

لاہور(اے پی پی) حکومت پنجاب صوبہ کے مختلف علاقوں میں پھلوں کے نئے باغات لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے تاکہ پھلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہوئے برآمدات میں اضافہ یقینی بنا کر قیمتی زرمبادلہ کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت اس ضمن میں مختلف علاقوں میں نئے زونز قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے جس کے تحت چولستان کے علاقے میں انگوروں کے باغات لگائے جائیں گے جبکہ بھکر اور لیہ کے علاقوں میں بیماریوں سے پاک ترشاو ہ پھلوں کے باغات لگانے پر بھی سنجیدگی سے غور جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترشاوہ پھلوں کی بہترین پیداوار کے حصول سے جہاں جوسز بنانے والی کمپنیوں کو وافر مقدار میں خام مال میسر آسکے گا وہیں ان کی برآمد سے کروڑوں ڈالر زرمبادلہ بھی حاصل ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر ضلع کی معیشت کیلئے الگ الگ منصوبے تشکیل دینے کی ضرورت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -