طیارہ حادثہ میں جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے،الطاف شاہد

طیارہ حادثہ میں جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ شہرقائدؒ میں ائیرپورٹ کے نزدیک پی آئی اے کاطیارہ تباہ ہونے کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کاضیاع قومی سانحہ ہے۔بیشک موت برحق جبکہ اس کاوقت ا ورمقام مقرر ہے،ماہ رمضان کے جمعتہ الوداع کے روز مسافروں کی شہادت پراوورسیزپاکستانیوں سمیت دنیا بھرمیں مسلمانوں نے ان کے بلندی درجات کیلئے دعائیں شروع کردیں۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اوران کے کارکنان غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ابھی توبلوچستان کے مقام مچھ جہاں سات فوجی جوانوں کی شہادت ہوئی ان کاغم تازہ تھا کہ شہرقائدؒ میں دلخراش حادثہ سے ملک پھرسوگ میں ڈوب گیا۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ کرونا وبا سے ہونیوالی اموات،سانحہ مچھ میں سات فوجی جوانوں کی شہادت اورپی آئی اے کے مسافروں کی شہادت کے پیش نظر پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال کی تجویزاورہدایات پر ہمارے کارکنان عیدالفطر سادگی کے ساتھ منائیں گے۔دعا ہے مستقبل میں پاکستان اوراس کے عوام ہرطرح کے حادثات وسانحات اورآفات وبلیات سے محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہوائی سفرمزید محفوظ بنانے کیلئے دوررس اقدامات اٹھائے،پرواز سے قبل طیاروں کابھرپور معائنہ یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ عوا م کو حادثہ کی تحقیقات کے نتائج منظرعام پرآنے کا انتظار رہے گا۔حادثات کی تحقیقات درحقیقت اسباب ومحرکات تلاش کرنے اورآئندہ اس طرح کے اندوہناک واقعات سے بچاؤکیلئے کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے حادثہ کی تحقیقات کیلئے پروفیشنل ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -