طیارہ حادثہ متاثرین کی مالی امداد کی جائے،عظمیٰ بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی مالی امداد یقینی بنائے۔حکومت طیارہ حادثے میں ہلاک افرادکو شہید کا درجہ دیا جائے۔حکومت اس خوفناک حادثے کی شفاف تحقیقات کرائے۔
۔مسلم لیگ (ن) مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ افرادکے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ اطہار تعزیت کرتی ہے۔حکومت طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون یقینی بنائے۔
لاہور(نمائند ہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمد چوہدری نے عیدالفطرکے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تما م اہل اسلام اور ملک بھر کے اہل وطن کو دلی عید مبارک، عید الفطر کا مقصد مسلمانو ں میں اتحاد، اخوت، بھائی چارہ، ایثار اور سخاوت جیسے جذبات کو فروغ دینا ہے، ہمیں عید کی خوشیوں میں ا پنے پیاروں کے ساتھ ساتھ نادار، مفلس، مستحقین اور یتیموں کو بھی شریک کر نا چاہیے، ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا ہوگا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستانیوں کو عید جیسی ہزاروں خوشیاں عطا فرمائے،عیدالفطر عالم اسلام کا ایک پاکیزہ دن ہے جو انسانی رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بناتا ہے، اخوت اور مساوات کا سبق دیتا ہے، عیدالفطر دن دنیا بھر کے مسلمان خوشیاں مناتے ہیں،زندگی میں انسان کو بہت ساری خوشیاں ملتی ہیں مگر عید کی خوشی اور دوسری خوشیوں میں ایک بنیادی فرق ہے،،روزے داروں کو اجر و ثواب اور ان کی محنتوں کا صلہ دینے کے لئے اللہ تعالی نے عید الفطر کا دن رکھا ہے یعنی یہ دن اللہ کے بندوں کو انعام اور صلہ دیئے جانے کا دن ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی شعور کے ساتھ رکھے جانے والے روزوں سے ہی دلوں میں تقویٰ، خدا خوفی اور پرہیزگاری پیدا ہوتی ہے اور تب ہی عید الفطر کا اجتماع ہمارے اندر تنظیم و اتحاد، اخوت و محبت کی خصوصیات پیدا کرسکتا ہے،عیدالفطر دو اسلامی تہواروں میں سے ایک ہے،یہ ایک عالمی اجتماع ہے یہ اس لئے منعقد ہوتا ہے کہ بندگانِ خدا اجتماعی طور پر اپنے بنانے والے کا شکریہ ادا کریں اور اس حقیقت کا اعلان کریں کہ”اللہ اکبر، اللہ اکبر لااِلٰہ الااللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد“ اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اللہ ہی سب سے بڑا ہے ساری تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ خوشی،خوشی نہیں، جس میں پورے معاشرے کو شامل نہ کیا جائے عید یعنی خوشیوں اور مسرتوں کا دن ہرایک دوسرے کو مسکراہٹوں کی سوغات پیش کررہا ہے دل کی گہرائیوں سے تما م اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں،عید صرف ایک رسمی تہوار نہیں بلکہ ایک عبادت ہے، دین داری میں دنیا داری ہے۔ اپنی خوشیوں کے ساتھ دوسروں کی خوشیوں کی خوشیوں کا سامان کرنا ہی عید کا حقیقی مقصد ہے، اس سلسلے میں ہمیں وہ واقعہ یاد رکھنا چاہیے،آپؐ نے فرمایا ”عید کے دن غریبوں کو خوشحال اور غنی کرو۔“ اس لیے صدقہ فطر کو آپؐ نے عید الفطر کا لازمی جزو قرار دیا۔ آپؐ نے فرمایا ”روزوں کی عبادت اس وقت تک زمین و آسمان میں معلق اور بارگاہ الٰی میں قبول نہیں ہوتی جب تک ہر وہ شخص صدقہ فطر ادا نہیں کردیتا، جو صاحب نصاب ہو۔